تھیلیسیمیا اورہیموفیلیا تیزی سے پھیل رہا ہے طبی ماہرین

خون کی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ہیموگلوبن الیکٹرو فروسز ٹیسٹ ضروری ہے.


Staff Reporter January 04, 2013
عمیر ثنا فائونڈیشن کے تحت پارک ویو اسپتال میں فری تھیلیسیمیا اسکریننگ کیمپ کا انعقاد. فوٹو: فائل

عمیر ثنا فائونڈیشن کے تحت پارک ویوآئی اسپتال گلستان جوہر میں فری تھیلیسیمیا اسکریننگ کیمپ لگایاگیا جہاں درجنوں مرد وخواتین اور بچوں کے خون کے ٹیسٹ کے ذریعے تھیلیسیمیا کے مرض کی تشخیص کی گئی۔

اس موقع پر عمیر ثنا فائونڈیشن کے جوائنٹ سیکریٹری عبید ہاشمی،بلڈ ڈونیشن کے منیجر ڈاکٹر سید راحت حسین ،کوآرڈی نیٹر امتیاز ملک،پارک ویو اسپتال کے آئی سرجن و ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر شاہنواز، ڈاکٹر افتخار و دیگر بھی موجود تھے،تھیلیسیمیا اسکریننگ کیمپ کے موقع پر ڈاکٹر شاہنواز نے تھیلیسیمیا کے حوالے سے عمیر ثنا فائونڈیشن کی کوششوںکوسراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،اور عمیر ثنا فائونڈیشن میں زیر علاج تھیلیسمیاکے بچوںکی آنکھوں کے مفت معائنے کی پیش کش بھی کی۔

09

تھیلیسیمیا اسکریننگ کے موقع پر ڈاکٹر سید راحت حسین نے کہا کہ پاکستان میں خون کی بیماری بالخصوص تھیلیسیمیا اورہیموفیلیا جس تیزی سے پھیل رہی ہیں ،ان کی روک تھام کے لیے اگر موثر اقدامات نہ کیے گئے تو اس مرض میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے،ان امراض پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ ان بیمایوں کی تشخیص کے لیے خون کا ٹیسٹ کیا جائے،ہیموگلوبن الیکٹروفروسزٹیسٹ کرایا جائے، عمیر ثنا فائونڈیشن اپنے محدودوسائل سے ہیموگلوبن الیکٹرو فروسز ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور معاشرے امراض خون کے حوالے سے آگاہی بیدار کرنے کی مہم چلا رہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام غیر سرکاری ادارے خون کے امراض کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں۔