اندرون سندھ خسرہ سے مزید3 بچے جاں بحقہلاکتیں 249 ہوگئیں

سندھ کے دیگر شہروں کی طرح شکارپورمیں بھی خسرہ کی وبا کے باعث ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے.


Staff Reporter January 04, 2013
ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث شکار پور کے متعدد دیہات اور اضلاع میں تاحال ویکسی نیشن شروع نہیں کی جا سکی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اندرون سندھ میں خسرہ کی وباسے مزید3 بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوںکی تعداد249 ہوگئی۔

خسرہ کامرض کراچی،سبی، اسلام آباد اورراولپنڈی کے بعد بلوچستان بھی پہنچ گیا، سبی میں بھی16بچے متاثرہونے کی اطلاع ملی ہے، سندھ کے دیگر شہروں کی طرح شکارپورمیں بھی خسرہ کی وبا کے باعث ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 7 مزید بچے جاں بحق ہوگئے جس سے شکار پور میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 23 جب کہ160 بچے خسرہ میں مبتلا ہیں، محکمہ صحت نے 11جنوری تک ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،کو تاہی کی صورت میں ذمے داروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے، ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث شکار پور کے متعدد دیہات اور اضلاع میں تاحال ویکسی نیشن شروع نہیں کی جا سکی۔