کراچی وفاقی اردو یونیورسٹی میں لیٹکس ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

اساتذہ اورتحقیق سےمنسلک طلبہ کوسائنٹیفک رائٹنگ میں استعمال ہونےوالی لینگویج کےبارےمیں آگاہی اور تربیت فراہم کی گئی.


Staff Reporter/staff Reporter January 04, 2013
اساتذہ اورتحقیق سےمنسلک طلبہ کوسائنٹیفک رائٹنگ میں استعمال ہونےوالی لینگویج کےبارےمیں آگاہی اور تربیت فراہم کی گئی۔ فوٹو: فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے لیٹکس ٹریننگ LaTeX Training ورکشاپ کا انعقاد آئی ٹی لیب، گلشن کیمپس میں کیا گیا۔

جس میں اردویونیورسٹی کے اساتذہ اور تحقیق سے منسلک طلبہ کوسائنٹیفک رائٹنگ میں استعمال ہونے والی لینگویج (لیٹکس)کے بارے میں آگاہی اور تربیت فراہم کی گئی، اس ورکشاپ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران احسن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیاکے بیشتر ممالک میں ارسال کیے جانے والے تحقیقی مقالے (خصوصاًریاضی کی تحقیق)صرف لیٹکس کی ذریعے سے تحریر کرنے کی صورت میں قابل قبول ہوتی ہے، ڈاکٹرصارم اور ڈاکٹررضی نے شرکاکوتحقیقی کام کو سہل ترین بنانے میں مدد دینے والی لیٹکس لینگویج کی افادیت کے بارے میں بھی بتایا، آخر میں یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر قمر الحق نے شرکامیں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔