برطانوی فوج شدید حملے کا دفاع نہیں کرسکے گی سنڈے ٹائمز

ٹینک اتنے بھاری ہیں، طیارے میں لادے نہیں جا سکتے، برطانوی اخبار کی رپورٹ


ویب ڈیسک February 06, 2017
بحری جہاز اتنا شور مچاتے ہیں روسی آبدوزوں کو100 میل دور سے پتہ چل جائے گا۔ فوٹو؛ فائل

برطانوی اخبار دی سنڈے ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی شدید فوجی حملے کی صورت میں برطانوی افواج اپنے ملک کا دفاع نہیں کرسکیں گی۔

برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ کے جنگی بحری جہاز اتنا شور مچاتے ہیں کہ روسی آبدوزوں کو اس کا 100 میل دور سے ہی پتہ چل جائے گا جب کہ برطانیہ کے لائٹ ٹینک اتنے بھاری ہیں کہ انہیں ٹرانسپورٹ طیارے میں لادا ہی نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ ایک ارب پاؤنڈ کا خرچہ کر کے جو ڈرون حاصل کیے تھے وہ فرنٹ لائن پر ابھی تک لائے نہیں جا سکے ہیں حالانکہ ان کا آرڈر دیے 12 سال گزر چکے ہیں۔

مقبول خبریں