بھارتی اداکارہ جینیفر دوران شوٹنگ جھلس کر زخمی

آگ لگنے سے جینیفر کے دیگر 2 ساتھی بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک February 09, 2017
آگ لگنے سے جینیفر کے دیگر 2 ساتھی بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: معروف بھارتی اداکارہ جینیفر ونگیٹ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی ہوگئیں۔



مشہور ڈرامہ سیریل ''شاکا لاکا بوبوم'' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جنیفر ونگیٹ اور اداکار کشال ٹنڈن ڈرامہ سیریل ''بیادھ'' کی شوٹنگ کے دوران شادی کے مناظر کی عکس بندی کرارہے تھے کہ اس دوران سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سیٹ پر موجود تینوں اداکار جھلس گئے جب کہ کشال ٹنڈن نے اپنی جان پر کھیل کر جینیفر کو آگ کے حصار سے باہر نکالا۔



واقعے میں کشال ٹنڈن کی گردن، جنیفر کی کمراور انیری وجانی کا ہاتھ جھلس گیا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ڈرامے کی شوٹنگ بھی کچھ روز کے لیے روک دی گئی ہے۔

https://twitter.com/PinkvillaTelly/status/828970089571459072

دوسری جانب اداکارہ جینیفر ونگیٹ نے اپنی جان بچانے پر ٹوئٹر کے ذریعے ساتھی اداکار کشال ٹنڈن کا شکریہ ادا کیا جس کے جواب میں کشال نے دلچسپ جواب دیا۔

https://twitter.com/KushalT2803/status/828978156086235136?ref_src=twsrc%5Etfw

واضح رہے کہ جنیفر ونگیٹ نے کئی نامور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ''کسوم''،''کسوٹی زندگی کی''،''کہیں توہوگا'' اور ''تیری میری لو اسٹوری'' شامل ہیں۔

مقبول خبریں