دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے سے ملک تباہ ہورہا ہےمقررین

علامہ عباس کمیلی، اکرام ترمذی ودیگرکا ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مظاہروں سے خطاب.


Staff Reporter January 05, 2013
جعفریہ یوتھ پاکستان کے تحت ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور: مختلف شیعہ تنظیموں کے تحت کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں جاری دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت جامع مسجد خواجہ اثنا عشری کھارادر ،جامع مسجد نورایمان ناظم آباد ،جامع مسجد دربار حسینی ملیر برف خانہ ، جامع مسجد مصطفی عباس ٹاون ،جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون و دیگر مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صادق رضا تقوی،مولانا احمد اقبال ، مولانا آغا شیخ حسن صلاح الدین ، مولانا محمد حسین کریمی و دیگر نے کہا کہ ،کراچی اور مستونگ میں دہشت گردی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ملت جعفریہ لاشوں پر لاشیں اٹھانے کے باوجود ملک کی سلامتی و استحکام کیلیے صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے،حکومت دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرے،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما کونسل اور جعفریہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے تحت ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا اور کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ،کھارادر میں خوجہ اثناء و عشری کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ جعفرسبحانی نے کہا کہ کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں سے لگتا ہے کہ ملک میں عملاً دہشت گردوں کا راج ہے۔

12

زائرین کو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے ،جعفریہ الائنس کے تحت کراچی و کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کیخلاف سولجربازار میں تعزیتی جلسہ منعقد ہوا جس سے علامہ عباس کمیلی، مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا حسین مسعودی، شبر رضا، جعفر رضا و دیگر نے خطاب کیا، علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ مجرموں کو سزا نہیں مل رہی ہے، دہشت گردوں کو بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے عوام کس سے فریاد کریں۔