شرجیل میمن کے ماموں زاد کا رسم قل قتل پرتاجر رہنمائوں کا اظہارمذمت

جب آپ اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکے تو حکومت کس طرح چلاسکتے ہیں, تاجر رہنما.


Staff Reporter January 05, 2013
جب آپ اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکے تو حکومت کس طرح چلاسکتے ہیں, تاجر رہنما. فوٹو: فائل

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے ماموں زاد بھائی اور چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم سبحان میمن کے بھانجے جاوید عزیز میمن کی رسم قل جمعہ کو فیصل مسجد باتھ آئی لینڈ میں ہوئی۔

رسم قل میں صوبائی وزراآغاسراج درانی، ڈاکٹر موہن لعل، علی نوازشاہ رضوی، مکیش کمار چائولہ اوردیگر نے شرکت کی، دریں اثنا تجارتی اورصنعتی حلقوں نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے کزن بینکار جاوید عزیز میمن کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے، کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین محمد زبیر چھایا، میاں زاہد حسین اور وائس چیئرمین نجم العارفین نے کہا ہے کہ شہر میں نہ تھمنے والی ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں بہیمانہ طور پر قتل کیے جانے والے بینکار کی موت پردکھ اور افسوس ہے، تاجر رہنمائوں نے حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے استفسار کیا کہ جب آپ اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکے تو حکومت کس طرح چلاسکتے ہیں۔