اجے نے میرے بارے میں بہت ہی بیہودہ اور غلیظ باتیں کیں جوناقابل بیان ہیں، کرن جوہر

ویب ڈیسک  اتوار 12 فروری 2017
اجے نے ایک دن مجھے فون کیا اورغصے سے چلانے لگا جب کہ اُس نے مجھے صفائی پیش کرنے کا موقع ہی نہیں دیا، کرن جوہر، فوٹو:فائل

اجے نے ایک دن مجھے فون کیا اورغصے سے چلانے لگا جب کہ اُس نے مجھے صفائی پیش کرنے کا موقع ہی نہیں دیا، کرن جوہر، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اجے دیوگن کی جانب سے فون پر بے ہودہ اورگندی زبان استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ہدایتکار کرن جوہر اور اجے دیوگن کے اختلافات کے باعث کاجول نے بھی کرن سے 20 سال پرانی دوستی ختم کردی ہے جب کہ اجے دیوگن کرن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے گرفتاری کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں لیکن اب کرن جوہر نے اپنی سوانح حیات میں کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی سوانح عمری میں انکشاف کیا کہ ایک دن اجے نے مجھے فون کیا اورغصے میں چلانے لگا جب کہ انہوں نے میرے بارے میں بہت سی فحش و غلیظ باتیں بھی  کیں جنہیں بیان نہیں کرسکتا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:اجے دیوگن اور کرن جوہر کے درمیان تعلقات کشیدہ 

کرن جوہر نے کہا کہ اجے کا یہ عمل کسی کے پارٹی میں میری جانب سے کاجول کے بارے میں کچھ کہنے کے ردعمل میں تھا حالانکہ وہ میری بہت اچھی دوست تھی اور بالکل میرے فیملی ممبر کی طرح لیکن اس دوران اجے نے مجھے اپنی صفائی پیش کرنے  کا کوئی موقع نہیں دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔