- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
شاہ رخ خان باورچی بننے کے خواہش مند
ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے روزمرہ کے احوال سے لے کر اپنے پسند کے کھانے، اپنی فلموں کے بارے میں معلومات، کپڑوں کے چناؤ سمیت متعدد چیزوں کو اپنے مداحوں سے شئیر کرتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے اپنے مداحوں سے شئیر کیا کہ وہ نہ صرف ایک ریستوران کھولنا بلکہ اس میں خود پکانے کے بھی خواہشمند ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشاہ رخ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ اپنا ریستوران کھولنا چاہتے ہیں جس میں وہ اطالوی کھانا بنائیں اورلوگوں کو پیش کریں۔ اداکار نے امریکی باکسر ’لاموتا‘ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ جب وہ موٹے ہوگئے تھے توانہوں نے ایک ریستوران کھولا تھا جہاں وہ خود اطالوی کھانا پکاتے تھے اور اب میں بھی ان جیسا بننا چاہتا ہوں، جب میں موٹا ہوجاؤں گا تو میں بھی ممبئی کے ساحلی علاقے جوہوکے قریب ایک ریستوران کھولوں گا اوروہاں لوگوں کی خدمت کروں گا، اس کے لیے میں نے اطالوی کھانا پکانا بھی سیکھنا شروع کردیا ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی زندگی کی چند دلچسپ باتیں
شا ہ رخ خان نے کہا کہ انہیں کھانا پکانے سے محبت ہے، میرے والد اور والدہ دونوں ہی اچھا کھانا بناتے تھے لیکن مجھے کبھی بھی کھانا پکانے کا وقت نہیں ملا۔ مجھے پتہ ہے کہ جب میں ریستوران میں کھانا پکاتے ہوئے باورچی کی طرح “ایپرن” پہنوں گا تو بہت خوبصورت لگوں گا۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ سب اپنے بچوں کے لیے بھی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ کبھی بھی مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں ان سے کیسے بات کروں لیکن جب کھانا سامنے آتا ہے تو ہم ایک ساتھ بولتے ہیں کہ “کھانا آگیا”۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔