ترقیاتی منصوبوں کیلیے4 جنوری تک 1057ارب روپے کے فنڈز جاری

منصوبہ بندی کمیشن نے 4 جنوری تک105.7 ارب روپے جاری کیے۔


Khususi Reporter January 06, 2013
پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت 2933.8 ارب روپے مالیت کے 1083 ترقیاتی منصوبوں کے لیے رواں مالی سال 260 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KARACHI: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ 4 روز( یکم جولائی 2012تا4جنوری 2013) کے دوران پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے105.7ارب روپے کے فنڈز جاری کیے۔

منصوبہ بندی کمیشن سے گزشتہ روز جاری اعدادوشمار کے مطابق پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت 2933.8 ارب روپے مالیت کے 1083 ترقیاتی منصوبوں کے لیے رواں مالی سال 260 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں سے منصوبہ بندی کمیشن نے 4 جنوری تک105.7 ارب روپے جاری کیے۔

انفرااسٹرکچرسیکٹر کے 2346.4 ارب روپے مالیت کے344 ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص203.4 ارب روپے میں سے 57ارب 40 کروڑ روپے، سوشل سیکٹر کے 546.8ارب روپے مالیت کے671 منصوبوں کے لیے رکھے گئے 143.7 ارب میں سے 45.1ارب، 68متفرق منصوبوں کے لیے مختص 40.6 ارب روپے میں سے 1ارب 20کروڑ روپے اور ایرا کے لیے مختص 10ارب روپے میں سے 2 ارب روپے جاری کیے گئے۔

مقبول خبریں