ایف بی آرجنوری تاجون 13532ارب کاٹیکس جمع کریگا دستاویز

جنوری سے جون2013 کی ششماہی کیلیے مقررہ ہدف میں سے انکم ٹیکس 546.3ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں598.4 ارب روپے مقرر


Khususi Reporter January 06, 2013
جنوری سے جون2013 کی ششماہی کیلیے مقررہ ہدف میں سے انکم ٹیکس 546.3ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں598.4 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آ) نے رواں مالی سال 2012-13 کے دوسری ششماہی کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1353.2 ارب روپے جبکہ رواں سہ ماہی کیلیے 571.2ارب روپے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق جنوری سے جون2013 کی ششماہی کیلیے مقررہ ہدف میں سے انکم ٹیکس 546.3ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں598.4 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 71.5ارب روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں137 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ جنوری تامارچ کی سہ ماہی کیلیے مقررہ571.2 ارب روپے کے ہدف میں سے انکم ٹیکس 213.9ارب، سیلز ٹیکس261.6 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی33.6 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں62.1 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔

مقبول خبریں