قوم کو کسی امپورٹڈ وزیراعظم یا لیڈر کی ضرورت نہیں مفتی نعیم

مغربی ملک کی وفاداری کاحلف اٹھانے والا کبھی پاکستان کاوفادارنہیں ہوسکتا.


Staff Reporter January 06, 2013
مغربی ملک کی وفاداری کاحلف اٹھانے والا کبھی پاکستان کاوفادارنہیں ہوسکتا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے اسٹیبلشمنٹ کومتنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کوکسی امپورٹڈ وزیراعظم یا لیڈرکی ضرورت نہیں اس لیے ناپاک عزائم سے بازرہاجائے اور قوم کے جذبات سے مزیدنہ کھیلاجائے۔

قوم الیکشن کے دنوںمیںنکلنے والے برساتی مینڈکوںکومستردکرتی ہے، انھوں نے کہا کہ مغربی شہریت اختیارکرکے وہاںکی وفاداری کاحلف اٹھانے والا کبھی بھی پاکستان کاوفادارنہیںرہ سکتا ہے، الیکشن قریب آنے پرخودساختہ جلا وطنی اختیارکرکے عمرباہرگزارنے والے غیرملکی شہریوںکوملک وقوم کی فکرکھائے جانے لگی۔

04

انھوں نے کہا کہ طاہرالقادری ملک وقوم کیساتھ مذہبی طبقے کوبدنام کرنے کاخاص مشن لیکرپاکستان نمودارہوئے ہیں، وہ آج بھی خوابوں کوبنیاد بناکر شریعت کی تشریح کرتے رہتے ہیںاورلوگوںکوگمراہی کی طرف دھکیلنے کی سازشیںکرتے رہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ مثبت تبدیلی بیٹھے بیٹھے نہیںآجاتی، اللہ رب العزت کااٹل فیصلہ ہے کہ اللہ اس وقت تک کسی قوم کی حالت نہیںبدلتے جب تک قوم خودہی بدلنے کافیصلہ نہ کرلے۔