- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
سانحہ مال روڈ کا سہولت کار30 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
لاہور: عدالت نے سانحہ مال روڈ کے سہولت کار انوارالحق کو30 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورمیں کاؤنٹرٹیررز ازم ڈیپارٹمنٹ نے مال روڈ پرخودکش دھماکا کرنے والے بمبار کے سہولت کارانوار الحق کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے عدالت میں موقف اختیارکیا گیا کہ تمام شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ انوارالحق ہی خودکش بمبار کو مال روڈ پرلے کرآیا، اس نے افغانستان سے ٹریننگ لینے کا اعتراف کیا تھا۔ ملزم سے کئی معاملات پرتفتیش کی جانی ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں، اس لئے ملزم کو30 روز کے لیے سی ٹی ڈی کی تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارمنٹ کی استدعا منظورکرتے ہوئے ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: لاہور دھماکے کے سہولت کار کا اعترافی بیان سامنے آگیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ کئی دہشت گردوں کو لاہورمیں پولیس کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ اس کے لیے خودکش جیکٹس 15 سے 20 روزقبل لاہورپہنچائی گئی، سی ٹی ڈی نے سہولت کاروں کے بینک اکاؤنٹس، موبائل فون ڈیٹا اور ان کی جائیدادوں کی معلومات حاصل کرلیں ہیں۔
واضح رہے کہ انوارالحق کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے اوراس نے لاہور کے علاقے لنڈا بازارمیں کئی برسوں سے رہائش اختیار کررکھی تھی، ملزم کی گرفتاری کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔