کراچی کے مخصوص علاقوں میں 15 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک  اتوار 19 فروری 2017
دفعہ 144 کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ. فوٹو: فائل

دفعہ 144 کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ. فوٹو: فائل

 کراچی: سانحہ لعل شہباز قلندر کے بعد دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کراچی کے مخصوص علاقوں میں  15 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کے مخصوص علاقوں میں 15 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہےجس کے تحت ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، کلفٹن سمیت مخصوص مقامات پر جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد میں حساس تنصیبات کاکنٹرول پاک فوج نےسنبھال لیا

محکمہ داخلہ کے مراسلے کے مطابق شہر کے مخصوص علاقوں میں دفعہ 144 آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی سفارش پر لگائی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔