سال 2012 ویسٹ زون پولیس نے 9ہزار 807ملزمان گرفتار کیے

56 ٹارگٹ کلرز،838 بھتہ خوروں،ڈکیتوں سے631 پولیس مقابلوں میں 12ڈکیت ہلاک ہوئے،اسلحہ اوردھماکا خیز مواد برآمدہوا۔


Staff Reporter January 07, 2013
پولیس کارروائیوں میں 57 پولیس اہلکار شہیدہوگئے، 12ہزار 827 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،آئی جی ویسٹ آصف اعجازشیخ۔ فوٹو: فائل

ویسٹ زون پولیس نے سال2012 میں56 ٹارگٹ کلرز اور 838 بھتہ خوروں سمیت 9 ہزار 807 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ ، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2012 جنوری تا31 دسمبر ویسٹ زون پر مشتمل تھانہ جات نے جرائم کی روک تھام اور جرائم میں ملوث ملزمان اور ان کے گروہوں کے خلاف مختلف علاقوں میں 12ہزار 827 چھاپہ مار کاروائیاں کیںاور اس دوران ڈکیت عناصر سے631 پولیس مقابلوں میں 12ڈکیت ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران ویسٹ زون پولیس کے شہدا کی تعداد 57 رہی ، یہ بات ڈی آئی جی ویسٹ زون آصف اعجاز شیخ کو ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی ، اجلاس میں ویسٹ زون کے آپریشنل اور انویسٹی گیشن افسران نے شر کت کی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ویسٹ نے گزشتہ شال درج ہونے والے مختلف مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت، چالان کیے گئے مقدمات کا جائزہ لیا ،گزشتہ سال ویسٹ زون کی کار کردگی پر مشتمل پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ ، قتل کے دیگر واقعات ، ڈکیتی ، رابریز ، پولیس مقابلوں ،لینڈ گریبنگ اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ہزار 296 ملزمان سمیت مجموعی طور پر 9 ہزار807 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جس میں پولیس مقابلوں کے دوران گرفتار ہونے والے 619 ڈاکوئوں اور605 مفرور و اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔

 

03

رپورٹ کے مطابق ویسٹ زون پولیس نے گزشتہ سال 56 ٹارگٹ کلرز قتل کی وارداتوں میں ملوث 216 ملزمان، ڈکیتی ، رابری میں ملوث 838 بھتہ وصولی میں ملوث 63 ملزمان لینڈ گریبنگ کے34 ملزمان، منشیات فروشی میں ملوث 1865ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، رپورٹ کے مطابق مافیا کے خلاف درج 94 مقامات میں سے33 مقدمات چالان کیے گیے اسی طرح منشیات فروشی کے خلاف درج اور چالان کیے گیے مقدمات کی تعداد باالترتیب 1243اور 1195رہی جبکہ لینڈ گریبرز کے خلاف درج کیے گئے 18مقدمات میں سے 10مقدمات کا چالان کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر گرفتار کیے جانے والے9 ہزار 807 ملزمان سے ایک اینٹی کرافٹ گن ،4 ایم پی فائیو، 28 ایس ایم جی ،46 رپیٹرز وشاٹ گن ، 56 رائفلیں ، 3049 پستول و ریوالور 7958 رائونڈ، 3 راکٹ لانچرز ، 26 ہینڈ گرنیڈز ، 168راکٹ ، 13ڈیٹونیٹر اور 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔