تہران میں آلودگی ایک سال میں 4460 افراد کو نگل گئی

ایرانی پٹرول میں کینسرپیداکرنے والے مادے کی مقدارعالمی معیارسے زیادہ ہے،حکومت۔


AFP January 07, 2013
80 لاکھ کی آبادی والے شہرمیں ٹریفک پھنسی رہتی ہے اورآلودگی مسائل پیداکررہی ہے. فوٹو:اے ایف پی

تہران میں ایک سال کے دوران آلودگی 4,460 افرادکونگل گئی۔

وزیرصحت کے مشیرحسن آقاجانی نے سرکاری ٹی وی کوبتایاکہ ایرانی پٹرول میں کینسرپیداکرنے والے مادے کی مقدارعالمی معیارسے زیادہ ہے جوآلودگی پیداکررہی ہے۔حالیہ دنوں میں اسپتالوں میں آنے والے دل کے مریضوں کی تعدادمیں 30 فیصداضافہ ہواہے۔

11

ایرانی پٹرول میں سلفرکی مقداربھی عالمی معیارسے ایک تہائی زیادہ ہے۔80 لاکھ کی آبادی والے شہرمیں ٹریفک پھنسی رہتی ہے اوراس سے پیداہونے والی آلودگی شہرکے دوپہاڑوںمیں گھراہونے کی وجہ سے باہرنہیں جاتی اورمسائل پیداکررہی ہے۔

مقبول خبریں