- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
65 فیصد امریکی مسلمانوں کیخلاف ٹرمپ آرڈر کے مخالف
واشنگٹن: امریکا میں پبلک پالیسی پولنگ نامی ادارے کے سروے میں 65 فیصد امریکی شہریوں نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلہ روکنے کی پالیسی کی مخالفت کردی جبکہ امریکی صدر کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
نیویارک کے ٹائم اسکوائر پرہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور’’میں بھی مسلمان ہوں‘‘ کے نعرے لگائے جب کہ لاس اینجلس، کیلی فورنیا، ڈیلاس اور ٹیکساس سمیت مختلف شہروں میں بھی ٹرمپ کیخلاف مظاہرے ہوئے۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں ہزاروں افراد نے تارکین وطن کے حق میں مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب ٹرمپ کے نئے امیگریشن ہدایت نامہ کانظر ثانی شدہ مسودہ منظرعام پرآگیا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے حکم نامے کے مطابق پابندیوں کے ہدف ممالک کے ایسے افراد جنھوں نے امریکی ویزا حاصل کر رکھا ہے اوراب تک استعمال نہیں کیا، امریکا آ سکیں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اس حکم نامے میں بھی 7 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کو ہدف بنایاگیا ہے تاہم پابندیوں کا اطلاق گرین کارڈ ہولڈرزاوردوہری شہریت رکھنے والوں پرنہیں ہوگا تاہم ٹرمپ کے دستخطوں سے قبل مسودے میں مزید تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدارنیشنل سکیورٹی کونسل کے مغربی خطے کے ڈویژن کے سربراہ کریگ ڈیئار کو نجی گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور ان کے قریبی مشیروں پر تنقید کرنے پربرطرف کردیاگیا۔
دوسری جانب سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو رونالڈ ریگن سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا دورصدارت امید افزاء ثابت ہوسکتا ہے۔ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے انھوں نے کہاکہ خلیجی علاقے کیلیے ٹرمپ اورہماری ترجیحات یکساں ہیں، ٹرمپ داعش کو ختم کرنا چاہتے ہیں اورہم بھی یہی چاہتے ہیں، وہ ایران کی حد سے تجاوز کرنے کی کوششوں کیخلاف ہیں اور یہی ہماری کوشش ہے۔
علاوہ ازیں ری پبلیکن پارٹی کے دو اہم سینیٹروں نے امورِخارجہ سے متعلق ٹرمپ کی اہلیت پرسوال اٹھائے ہیں جن میں قومی سلامتی کے امور سے نمٹنے کی وائٹ ہاؤس کی استعداداورامریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پراقدامات سے انکارشامل ہے۔
سینیٹر جان مکین نے کہاکہ ٹرمپ نے نیٹو اتحاد کے بارے میں اپنے عزم پر یورپی اتحادیوں کو پریشانی میں ڈال دیا۔ امریکا سے مزید 22 تارکین وطن کینیڈا میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔