صحبت پورمیں باراتیوں کی بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 21 فروری 2017

بس کا ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، پولیس: فوٹو: فائل

بس کا ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، پولیس: فوٹو: فائل

صحبت پور: بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں باراتیوں کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ دلہن سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔