’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ اکشے کمار کی مسلسل چوتھی ہٹ فلم

ویب ڈیسک  منگل 21 فروری 2017
اکشے کمار کی پچھلی 3 فلمیں ایئرلفٹ، ہاؤس فل 3 اور رستم) 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہیں۔: فوٹو: فائل

اکشے کمار کی پچھلی 3 فلمیں ایئرلفٹ، ہاؤس فل 3 اور رستم) 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہیں۔: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد مسلسل چوتھی بار 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

اکشے کمار کی فلم  ’’جولی ایل ایل بی 2 ‘‘ جو ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار تھی اور سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کے کئی سین بھی کاٹ دیے گئے تھے  لیکن فلم نے ریلیز کے ساتھ ہی زبردست بزنس کیا  اور اکشے کمار کی اداکاری کو مداحواں نے خوب سراہا، ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ نے صرف 11 دن میں 97 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ فلم ’’جولی ایل ایل بی 2 ‘‘ کل تک 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوجائے گی اور یہ اکشے کمار کی مسلسل چوتھی  فلم ہوگی جو 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔ اکشے کمار کی پچھلی 3  فلمیں ایئرلفٹ، ہاؤس فل 3 اور رستم 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہیں جب کہ یہ اکشے کمار کی مجموعی طور پر 7ویں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم ہوگی۔

دوسری جانب اکشے کمار نے ٹوئٹر پر ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ کو پسند کرنے پر مداحوں کا  شکریہ ادا کیا جب کہ انہوں نے فلم سے کٹ کیا گیا ایک سین بھی شیئر کیا جس کو انہوں نے اپنا پسندیدہ سین قرار دیا۔

https://twitter.com/akshaykumar/status/833533731784777728

واضح رہے کہ سنسربورڈ کی جانب سے ’’ جولی ایل ایل بی 2 ‘‘ کو سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا تھا  لیکن عدالتی حکم کے بعد  سنسر بورڈ نے فلم سے بہت سے سین نکال دیئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔