ورلڈ کپ کوالیفائرز، تھائی لینڈ شرپسند شائقین کے ٹکٹ منسوخ کریگا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 22 فروری 2017
اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرنےوالے800شائقین کےآئندہ3ورلڈ کپ کوالیفائرز کےٹکٹس منسوخ کردیےجائیں گے ۔ فوٹو فائل

اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرنےوالے800شائقین کےآئندہ3ورلڈ کپ کوالیفائرز کےٹکٹس منسوخ کردیےجائیں گے ۔ فوٹو فائل

بنکاک: تھائی فٹبال حکام نے واضح کیا ہے کہ شرپسند شائقین کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے ٹکٹ منسوخ کردیے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :فٹبال اسٹیڈیم ہنگامہ آرائی کیس میں 10 افراد کی سزائے موت برقرار

تھائی فٹبال حکام نے کہا ہے کہ دسمبر میں انٹرنیشنل میچز کے دوران اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 800 کے لگ بھگ شائقین کے آئندہ 3 ورلڈ کپ کوالیفائرز کے ٹکٹس منسوخ کردیے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :فٹبال اسٹیڈیم کے باہر پولیس اور تماشائیوں کے درمیان جھڑپوں میں 28افراد ہلاک

واضح رہے کہ تھائی لینڈ آنے والے مہینوں میں سعودی عرب ، عراق اور یواے ای سے ورلڈ کپ کوالیفائرز ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گا، دسمبر میں ریجنل سوزوکی کپ فائنل میں انڈونیشیا کیخلاف فتح پر تھائی لینڈ کے شائقین نے اسٹیڈیم میں پٹاخے پھینکے تھے ، جس سے گراؤنڈ میں دھواں ہوگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔