ایان علی کا نام بالآخر ای سی ایل سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 23 فروری 2017
ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی کاپی ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کو ارسال کر دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی کاپی ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کو ارسال کر دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ماڈل گرل ایان علی کا نام بالآخرایگزٹ کنٹرول (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے اور اس بار اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

وازرت داخلہ کے ایس او قلندر خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایان علی کا نام سپریم کورٹ کی جانب سے 30 جنوری کو جاری حکم پر عمل کرتے ہوئے ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی کاپی ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کو ارسال کر دی گئی ہے جب کہ فیصلے کی کاپی ، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور محکمہ داخلہ پنجاب کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔