تھرپارکرمزید9مورہلاکمجموعی تعداد93ہوگئی

رانی کھیت نامی بیماری میں کمی نہ آسکی،مختلف دیہات کے لوگ سراپا احتجاج


Nama Nigar July 29, 2012
رانی کھیت نامی بیماری میںکمی نہ آسکی،مختلف دیہات کے لوگ سراپااحتجاج. فوٹو ایکسپریس

KARACHI: تھرپارکرمیںمزید9مورہلاک ہوگئے جس کے بعداب تک مرنے والے موروںکی تعداد93ہوگئی ہے،مٹھی کے گائوںبپوہارمیں2 ،پھوجارمیں1 ،سوڈی بھ میں3 ،مخدوم سعیدالزاماںفارم میں3 مورہلاک ہوئے،رانی کھیت نامی بیماری میںاب تک کمی نہیں آسکی ہے۔

صوبائی وزیردیارام ایسرانی ی ہدایت کے باوجودمحکمہ وائلڈلائف کی ٹیمیں متاثرہ دیہات کادورہ کرکے واپس آجاتی ہیںاورکہاجاتاہے کہ لوگ کہتے ہیں اب مور نہیں مررہے، ڈپٹی کنزرویٹرتاج محمدشیخ کاکہناہے کہ میڈیادرست رپورٹنگ نہیںکررہاجبکہ تھرپارکرکے مختلف علاقوںمیںعوام محکمہ وائلڈلائف کی غفلت پراحتجاج کرتے نظرآتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے