- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
پولیس نے لاہورڈیفنس دھماکے کو اتفاقیہ حادثہ قراردے دیا
لاہور: پولیس نے ڈیفنس دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ پولیس کی جانب سے واقعے کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے ڈیفنس بلاک زیڈ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ ڈیفنس اے پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے دھماکے کو اتفاقیہ حادثہ قراردے دیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں، ریسٹورینٹ کے ویٹرعدنان نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریسٹورینٹ میں گیس کے 5 سلنڈرز رکھے تھے، گزشتہ رات اوپر والی منزل سے سلنڈروں کو نیچے لاکررکھا جب کہ گیس کی بدبو سے مینجمنٹ کو بھی آگاہ کیا تھا۔ عدنان نے مزید بتایا کہ اس کے بھائی آصف نے سگریٹ جلانے کے لیے ماچس جلائی جس کے بعد دھماکا ہوا جس میں آصف جاں بحق ہوگیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکے سے 9 افراد جاں بحق
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ بلڈنگ میں دھماکا گیس سلنڈروں کا تھا کیونکہ گزشتہ رات 45 کلو کے 5 سلنڈر متاثرہ عمارت میں آئے تھے جب کہ دھماکے میں بارودی مواد کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی زیر تعمیر عمارت میں آج ہونے والے دھماکے میں 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔