آپریشن ردالفساد کے ساتھ ردالنثار بھی ہونا چاہیے، مولا بخش چانڈیو

ویب ڈیسک  جمعـء 24 فروری 2017
کچھ مشریفین نے ادھم مچا رکھا ہے اور جب ان سے سوال پوچھے جائیں تو بھاگ جاتے ہیں، سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

کچھ مشریفین نے ادھم مچا رکھا ہے اور جب ان سے سوال پوچھے جائیں تو بھاگ جاتے ہیں، سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے ساتھ ردالنثار بھی ہوجانا چاہیے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم ملک سے باہر نہ ہوتے تو پاناما کا فیصلہ ہوجاتا، سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو بھی ملک سے باہر تھے جب انہیں ہٹایا گیا لیکن میں دعا کررہا تھا کہ کل پاناما کا فیصلہ نہ آئے کیونکہ کہ یہ اچھی روایت نہیں کہ وزیراعظم ملک سے باہر ہو اورعدالت فیصلہ سنا دے، ہم چاہتے ہیں کہ پاناما فیصلے سے عدلیہ سرخرو ہو۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :چوہدری نثار منہ چھپانے کی بجائے حالات کا مقابلہ کریں

مولا بخش چانڈیو نے وزیر داخلہ چوہدری نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے ساتھ ردالنثار بھی ہوجانا چاہیے کیوں کہ کچھ مشریفین ہیں جنہوں نے ادھم مچا رکھا ہے اور ان مشریفین سے جب سوال ہوتے ہیں تو وہ بھاگ جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔