سینیٹر نے چیئرمین پی سی بی سے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ مانگ لیے

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 24 فروری 2017
اپنی فیملی کے ٹکٹ بھی جیب سے خرید رہا ہوں سب کو اس کلچر کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی،چیئرمین پی سی بی

اپنی فیملی کے ٹکٹ بھی جیب سے خرید رہا ہوں سب کو اس کلچر کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی،چیئرمین پی سی بی

 اسلام آباد: سینیٹر سعود مجید نے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹ مانگ لیے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امورکے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیداہوگئی جب سینیٹر سعود مجید نے چیئرمین پی سی بی سے لاہور میں شیڈول پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں مانگ لیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پی ایس ایل فائنل کے آن لائن ٹکٹ ہفتے سے فروخت ہونے کا امکان

جواباً شہریارخان نے کہا کہ اپنی فیملی کے ٹکٹ بھی جیب سے خرید رہا ہوں، سب کو اس کلچر کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی، ایونٹ کے پاکستان میں کامیاب انعقادکیلیے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنی چاہئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔