جے یو آئی ہی ملک کوبحرانوں سے نکالے گی قاری عثمان

قوم پرست جذباتی نعروں پر عوام کو بہکانے کی کوشش کرتے ہیں،رہنما جے یو آئی.


Staff Reporter January 08, 2013
اے این پی کے کارکنوں،زئی اوربنگش برادری کے درجنوں افرادکی جے یوآئی میںشمولیت

جمعیت علمائے اسلام کراچی سٹی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی طاقت اور صلاحیت رکھتی ہے۔

کیونکہ اس کے پاس اسلام کا عالمگیر اور آفاقی نظام حکومت کا منشور ہے، عوام کی جوق درجوق شمولیت جمعیت کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے،وہ مرکزی جامع مسجد ہاکس بے ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔



تقریب میں اے این پی ماڑی پور کے رہنما انور بنگش، سالار خواجہ عاصم، رحیم سرور کی قیادت میں اے این پی ماڑی پور کے درجنوں کارکنوں اور سعید عالم، سعید الرحمن مسعود کی سربراہی میں مسعود برادری، عالم بنگش وجاوید بنگش کی سربراہی میں بنگش برادری اور میر بادشاہ حسن زئی ومحمد شریف کی قیادت میں حسن زئی برادری کے نوجوانوں دیگر درجنوں افراد نے اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا، قاری محمد عثمان نے کہا کہ قوم پرست صرف جذباتی نعروں پر عوام کو بہکانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔