عوام حقوق کے حصول کیلیے متحد ہوجائیںثروت اعجاز قادری

سنی تحریک کی آزاد پاکستان کانفرنس سیاسی تبدیلی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی


Staff Reporter January 08, 2013
جمہوریت کا راگ الاپا جارہا ہے،عوام کو حقوق نہیں دیے گئے،مرکز اہلسنّت پرگفتگو فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی خاموش اکثریت کو ملک کے استحکام، ترقی، خود مختاری کے لیے آگے آنا ہوگا ملک میں انقلاب خاموش اکثریت ہی لاسکتی ہے۔

موروثی حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لیے ضروری ہے کہ ملک کی خاموش اکثریت اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کریں تاکہ غریب ایماندار نمائندوں کو ایوانوں میں پہنچایا جاسکے اب وقت آگیا ہے کہ عوام پائیدار جمہوریت اور اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے یکجا ہوجائیں اور آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں ۔



گذشتہ کئی برسوں سے جمہوریت کا راگ الاپا جارہا ہے مگر جمہوریت کی روح کے مطابق عوام کو حقوق دینے ، ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنے، بجلی ، گیس کے بحرانوں سمیت مہنگائی، بیروزگاری، انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عوام کی سوچ وامنگوں کا احترام نہیں کیا گیا جو کسی طور پر بھی جمہوری قدروں کے فروغ کے لیے اچھا عمل نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت پر سرجانی ٹاؤن، منگھوپیر سے آئے ہوئے ذمے داران و معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔