ملک میں انقلاب نہیں اتحاداورجمہوریت ضروری ہےشرجیل میمن

عوام نے آمریت کی کوکھ میں پلنے والوں کوہمیشہ مستردکیا،پیپلزپارٹی کاساتھ دیا


Staff Reporter January 08, 2013
طاہرالقادری اینڈکمپنی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو گی،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی پی فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں انقلاب نہیں اتحاداورجمہوریت کی ضرورت ہے۔

طاہرالقادری اینڈکمپنی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی، تاریخ گواہ ہے کہ عوام نے آمریت کی کوکھ میں پلنے والوں کو مستردکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کا بھرپورساتھ دیا ہے اورپیپلز پارٹی کے قائدین نے بھی عوام کی خاطراپنی جانیں قربان کردی ہیں۔ یہ عوامی محبت دنیاکی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پانچ سال کے دوران عوام کی بھرپور خدمت کی، زراعت پرخصوصی توجہ دی جس کی وجہ سے گندم ،چاول،کپاس کی بمپرکراپس ہوئیں۔ پالیسیاں اس طرح ترتیب دی گئیں کہ غریب افراد کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے ۔انھوں نے کہاکہ طاہرالقادری عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔



حکومت کوکوئی بلیک میل نہیںکرسکتا،غیرجمہوری سوچ رکھنے والے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔طاہرالقادری پیپلزپارٹی پرتنقید کرنے سے پہلے اپنی ماضی کی سیاست پر نظر ڈالیں۔ جناب کینیڈین کسی اورملک میں انقلاب لائیں۔