کرنسی اسمگلنگ کیس؛ ایان علی پر 5 کروڑروپے جرمانے کی سزا برقرار

ویب ڈیسک  پير 27 فروری 2017
عدالت نے ایان علی کے خلاف 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمہ کی  اپیل خارج کردی: فوٹو : فائل

عدالت نے ایان علی کے خلاف 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمہ کی اپیل خارج کردی: فوٹو : فائل

 اسلام آباد: اپیلیٹ کورٹ نے ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کی مسلسل عدم حاضری پر ماڈل ایان علی کی 5 کروڑ روپے جرمانے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

جسٹس ملک منظور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ڈالر گرل ماڈل ایان علی کی جرمانے کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ لیکن ماڈل ایان علی کے وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ کو اب کیس میں کوئی دلچسپی نہیں رہی اور وہ مسلسل غیر حاضری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ عدالت نے ایان علی کے خلاف 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمہ کی جرمانے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماڈل ایان علی نے5 کروڑجرمانے کی سزا کو چیلنج کر دیا

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی اس وقت بیرون ملک جاچکی ہیں اور انہوں نے کسٹم کورٹ کی جانب سے 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا کو ایپلیٹ کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ای سی ایل سے نام نکلتے ہی ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔