ای سی ایل سے نام نکلتے ہی ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ

ویب ڈیسک  جمعرات 23 فروری 2017
ماڈل ایان علی غیر ملکی پرواز ای کے 605 سے دبئی روانہ ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

ماڈل ایان علی غیر ملکی پرواز ای کے 605 سے دبئی روانہ ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلتے ہی ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ ہو گئیں۔

ماڈل گرل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالردبئی منتقل کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا تھا اور پھر ان پر فرد جرم عائد کر کے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

چند روز قبل سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کی جانب سے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ماڈل کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایان علی کا نام بالآخر ای سی ایل سے نکال دیا گیا

ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد ماڈل ایان علی آج کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے غیر ملکی پرواز ای کے 605 کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔