آفریدی کے دل میں لاہور میں الوداعی میچ کھیلنے کی خواہش مچلنے لگی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 28 فروری 2017
پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں کامیابی پر آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبہ کے ساتھ مل کر جشن منائے گی، شاہد آفریدی۔ فوٹو : فائل

پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں کامیابی پر آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبہ کے ساتھ مل کر جشن منائے گی، شاہد آفریدی۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے دل میں لاہور میں اپنا الواداعی میچ کھیلنے کی خواہش مچل رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد پر عمران خان کی تنقید کے حوالے سے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ میرا موقف عمران خان سے مختلف ہے، فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ہے اور میں بہت پرجوش ہوں، فائنل کے کامیاب انعقاد کیلئے شائقین، میڈیا اور سیکیورٹی اداروں سمیت ہم سب کو پی ایس ایل فائنل کی کامیابی کیلیے کوشش کرنی چاہیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آفریدی اوران کی اہلیہ  کے درمیان دلچسپ ٹوئٹ سوشل میڈیا پروائرل

شاہد آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں کامیابی پر آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبہ کے ساتھ مل کر جشن منائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔