شاہد آفریدی اوران کی اہلیہ  کے درمیان دلچسپ ٹوئٹ سوشل میڈیا پروائرل

ویب ڈیسک  اتوار 26 فروری 2017
آفریدی نے کوئٹہ گلیڈ یئٹرزکے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 45 رنز بنائے تھے،فوٹو:فائل

آفریدی نے کوئٹہ گلیڈ یئٹرزکے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 45 رنز بنائے تھے،فوٹو:فائل

پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی پرشاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ نادیہ شاہد کے درمیان دلچسپ ٹوئٹ کا تبادلہ ہوا جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاہد آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 45 رنز بنائے جس کی وجہ سے   پشاور زلمی کامیابی سے ہمکنار تو دوسری جانب بوم بوم کے مداح بھی بہت محظوظ ہوئے۔

شاہد آفریدی کی اہلیہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے جیت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ الحمداللہ  مجھے اپنے خوبصورت شوہر پر فخر ہے جب کہ آفریدی نے بھی اہلیہ کی ٹوئٹ کے  جواب میں دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر بھی فخر ہے اور میں نے ہمیشہ 2 اننگز کھیلی ہیں جس میں ایک مداحوں کی خوشی کے لیے اور دوسری آپ کی خوشی  کے لیے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/835618436122300416

دونوں میاں بیوی کے درمیان دلچسپ مکالمہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور مداحوں کی جانب سے دونوں کی کیمسٹری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔