پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026,معدنی وسائل میں عالمی سرمایہ کاری کے نئے امکانات 

دنیا بھر سے معدنیات کے شعبے سے وابستہ ماہرین اور ملٹی نیشنل کمپنیاں شرکت کریں گی


ویب ڈیسک November 07, 2026

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کو ملکی معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تاریخ ساز ایونٹ ہے.

فورم میں دنیا بھر سے معدنیات کے شعبے سے وابستہ ماہرین اور ملٹی نیشنل کمپنیاں شرکت کریں گی.

 وفاقی وزیر علی پرویز ملک کے مطابق پاکستان بے پناہ معدنی وسائل سے مالا مال ہے، جو سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں.

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل سے مؤثر استفادہ پاکستان میں صنعتی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے.