پاکستان کے دشمن سول و عسکری تعلقات میں قربت نہیں دیکھناچاہتے، چوہدری نثار

ویب ڈیسک  جمعرات 2 مارچ 2017
سول اور ملٹری اداروں کا یک زبان ہوکراور مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت اور ملکی مفاد میں ہے، چوہدری نثار : فوٹو : فائل

سول اور ملٹری اداروں کا یک زبان ہوکراور مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت اور ملکی مفاد میں ہے، چوہدری نثار : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کچھ ملک دشمن اور دوست نما دشمن سول اور عسکری قیادت کو ایک صفحے پر اور ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔

اسلام آباد میں حالیہ ترقی پانے والے میجرجنرلز سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بہترین سول اور ملٹری تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں سول اور ملٹری اداروں کو یک زبان ہوکر بولنا چاہئے کیوں کہ یہ قومی و ملکی مفاد میں ہے لیکن کچھ ملک دشمن عناصر دونوں قیادتوں کو ایک ساتھ اور اچھے تعلقات کے ساتھ چلتا نہیں دیکھ سکتے جب کہ کچھ دوست نما دشمن بھی یہ نہیں چاہتے کہ سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر اکٹھے ہوں اور ایک ساتھ  مل کر کام کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نہ پہلے آزمائش سے گھبرائے اور نہ آئندہ ڈگمگائیں گے

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سول،عسکری قیادت کو ہم آواز ہو کر متفقہ طور پر ملک کے لیے کام کرنا چاہیے اور مجھے پختہ یقین ہے کہ سول اور ملٹری ادارے متفق ہو کر کام کریں گے اور مستقبل میں بھی ملک کی خدمت میں ایک ساتھ پیش پیش ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  کچھ سانحات ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔