- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
نہ پہلے کسی آزمائش سے گھبرائے اور نہ آئندہ ہمارے قدم ڈگمگائیں گے، چوہدری نثار
راولپنڈی: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ہر چیز پر سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ کرنا نا مناسب ہے سیاست دلیل اور عوامی خدمت سے کی جاتی ہے گالی گلوچ سے نہیں جب کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں نہ پہلے کسی آزمائش سے گھبرائے اور نہ آئندہ ہمارے قدم ڈگمگائیں گے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے حلقہ کا دورہ کیا جہاں منتخب نمائندوں اور عوام سے بات چیت کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ2017 کے پاکستان اور ماضی کے پاکستان میں واضح فرق ہے، ہماری نیت ٹھیک اور ہاتھ صاف ہیں، نہ پہلے کسی آزمائش سے گھبرائے ہیں اور نہ آئندہ ہمارے قدم ڈگمگائیں گے تاہم پاکستانی عوام کی ضرورت محاذ آرائی نہیں بلکہ امن امان اور ترقی ہے جب کہ مسائل کا انبار اورعوامی توقعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) عوام سے کیے وعدے پورے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کرنا مشکل ترین کام ہے جب کہ سیاست دلیل اور عوامی خدمت سے کی جاتی ہے گالی گلوچ سے نہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اقتدارملنے کے بعد نوازشریف کی سوچ چھوٹی ہوگئی ہے
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر چیز پر سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ کرنا نا مناسب ہے، ملک میں کرکٹ ہوگی تو اس سے پاکستان کی نیک نامی ہوگی، جنہوں نے اس ملک اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا وہ الزام لگا رہے ہیں جب کہ عزت عہدے سے نہیں کردار سے ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نااہلی کی مثالیں قائم کرنے والے الزام تراشیوں اور بہتان بازی کا سہارا لے کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم کوئی جتنا جھوٹ بولے گا ہم اتنا سچ بولیں گے اور اس کا فیصلہ عوام کرے گی جب کہ پارٹیاں تبدیل کرنے والے اچھے سیاسی اور جمہوری اصولوں کے لیے زہر قاتل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔