میری چوٹ پشاور زلمی کو فائنل جیتنے سے نہیں روک سکتی شاہد آفریدی

پی ایس ایل فائنل کا لاہورمیں انعقاد پاکستانی کرکٹ کے لئے بہت اہم لمحہ ہے، آل راؤنڈر


APP March 05, 2017
تیسرے کوالیفائنگ فائنل میں کیرن پولارڈ کی ایک تیز ہٹ پر کیچ لینے کی کوشش میں دایاں ہاتھ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

FAISALABAD: پشاور زلمی کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہدآفریدی نے کہا ہے کہ ہاتھ زخمی ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کا فائنل نہ کھیلنا سیٹ بیک ہے جس پرمیں اداس ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں کا زخمی اور ان فٹ ہونا معمول کی بات ہے لیکن میرا ہاتھ اس وقت زخمی ہوا جب ٹیم فائنل میں پہنچ چکی اوراسے میری آل راؤنڈر پرفارمنس کی ضرورت تھی، انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل فائنل کا لاہورمیں انعقاد پاکستانی کرکٹ کے لئے بہت اہم لمحہ ہے، فائنل کے کامیاب اور پرامن انعقاد سے پاکستان کی ساکھ دوبارہ بحال ہوگی۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ خواہش تھی لاہور میں فائنل کھیلوں لیکن انجری کے باعث اب یہ ممکن نہیں، ڈاکٹرز نے مجھے دس دن آرام کرنے کا کہا ہے لیکن میری چوٹ پشاور زلمی کو پی ایس ایل جیتنے سے نہیں روک سکتی۔

واضح رہے شاہد آفریدی کا کراچی کنگز کیخلاف تیسرے کوالیفائنگ فائنل میں کیرن پولارڈ کی ایک تیز ہٹ پر کیچ لینے کی کوشش میں دایاں ہاتھ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد انہیں 12 ٹانکے لگائے گئے تھے۔

مقبول خبریں