- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
اسپیکر سندھ اسمبلی کی اپوزیشن رکن کو ایوان سے باہر پھنکوانے کی دھمکی
کراچی: سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ایکٹ 2013 میں چوتھی ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جب کہ سانحہ سیہون شریف پر نہ بولنے دینے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپکر اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سہون دھماکے کے حوالے بریفنگ دی اور واقعے سے متعلق ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ مراد علی شاہ کی تقریر کے بعد اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے اسپیکر آغا سراج درانی سے بات کا وقت مانگا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد سب کو وقت دیا جائے گا لیکن اپوزیشن کو صبر کرنا پڑے گا جس پر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے احتجاج شروع کردیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ اسمبلی میں ارکان کی نعرے بازی
اسپیکراسمبلی نے خواجہ اظہار الحسن سے اپنی نشست پر بیٹھنے کی درخواست کی تو اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے نوکر نہیں جو ان کی بات مانیں۔ اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کردیا۔ اس دوران حکومتی وزیر نثار کھوڑو اور اپوزیشن ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ نثار کھوڑو نے ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن کو ایسا کرنا تھا تو قرارداد لاتے۔
اسپیکرآغا سراج درانی نے اجلاس کو 5 منٹ ملتوی کرکے دوبارہ شروع کیا تو اپوزیشن جماعتوں نے ایک بار پھر شورشرابہ شروع کردیا اور گو پی پی گو کے نعرے بھی لگائے، جب کہ ظالموں حساب دو سیہون کا حساب دو کے نعرے بھی لگائے گئے جس پر اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن کی بات مانوں تو اچھا ہوں اور اگر نہ مانوں تو شیم شیم کے نعرے لگائے جاتے ہیں اگر اپوزیشن نے بات نہ مانی تو ایوان سے باہر نکال دیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بلدیہ عظمیٰ کے اجلاس میں ارکان ایک دوسرے سے الجھ پڑے
فنگشنل لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی نے دما دم مست قلندر کے نعرے لگائے اور شدید احتجاج کیا۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سانحہ سہون پر بحث نہیں کرنا چاہتی تو میں اجلاس ختم کردوں گا لیکن کسی کی مرضی پرنہیں چلوں گا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک اپوزیشن رکن کو ایوان سے باہر پھنکوانے کی بھی دھمکی دی۔
شور شرابے کے دوران ہی وزیربلدیات جام خان شورو نے سندھ مقامی حکومت ترمیمی بل 2017 ایوان میں پیش کردیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ اسپیکر آغا سراج درانی نے حکومت کا دباؤ قبول کیا اور اپنی نشست کے ساتھ ناانصافی کی۔اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔