اہلسنت و الجماعت کے تحت آج گولیمار چورنگی پر مظاہرہ ہوگا

اہلسنت کے درجنوں افراد کو نشانہ بنایا گیا، قاتل گرفتار نہیں ہوئے،علامہ اورنگزیب فاروقی.


Staff Reporter January 10, 2013
جمعہ کو تحفظ اہلسنت کانفرنس منعقد ہوگی،علمائے کرام و مرکزی قائدین شرکت کرینگے. فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر اہلسنت کا قتل عام کیا جارہا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو آزاد چھوڑ کر مزید موقع فراہم کررہے ہیں ، انھوں نے کہاکہ بغیر کسی جماعتی اور لسانی تفریق کے شہر میں اہلسنت کے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے جبکہ انتظامیہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے کسی قسم کا ایکشن لینے کیلیے تیار نہیں گلبہار میں گذشتہ تین ماہ میں اہلسنت کے درجنوں افراد کو نشانہ بنایا جا چکا ہے لیکن قاتل آج تک گرفتار نہیں ہوئے۔

02

گلبہار میں اہلسنت پر ہونے والے مظالم کیخلاف اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف اہلسنت و الجماعت آج (جمعرات) بعد نماز ظہرگولیمار چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی جبکہ شہر بھر میں اہلسنت کے قتل عام ،قاتلوں کی عدم گرفتاری اور حکومتی جانبدارانہ اور ظالمانہ رویے کیخلاف اہلسنت و الجماعت11جنوری بروز جمعہ صبح 10بجے سے شام 5 بجے تک ناگن چورنگی پر تحفظ اہلسنت کانفرنس منعقد کرے گی جس میں اہلسنت و الجماعت کے مرکزی قائدین کے علاوہ دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔