نمونیا سے بچاؤکی ویکسین حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل

ویکسین مفت لگائی جائیگی،5میڈیکل کالجزمحکمہ صحت کے ماتحت ہونگے،گورنر.


Staff Reporter January 10, 2013
ویکسین مفت لگائی جائیگی،5میڈیکل کالجزمحکمہ صحت کے ماتحت ہونگے،گورنر۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے نمونیا کی حفاظتی ویکسین کو بدھ کے روز باضابطہ طور پر بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ( ای پی آئی ) میں شامل کرلیا ہے۔

پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہے جس میں نمونیا سے بچاؤکی ویکسین حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کی گئی ہے ، صوبے میں آج سے بچوں کو بلامعاوضہ نمونیا سے محفوظ رکھنے والی ویکسین نیموکوکل لگائی جائیگی،اس سلسلے میں گورنر ہاؤس میں تقریب منعقدکی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا کہ پاکستان میں نمونیا کی وجہ سے بچوں کی اموات کی شرح میں اضافہ ہورہا تھا اور اس مرض کی وجہ سے ملک میں سالانہ 30 ہزار بچے 5 سال کی عمر تک پہنچے سے قبل موت کا شکار ہوجاتے تھے۔

08

انھوں نے کہاکہ گائوی ، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے اشتراک سے ویکسین کو قومی پروگرام میں شامل کیاگیا، دریں اثنا اسی تقریب میں گورنر سندھ نے حیدرآباد میں میڈیکل کالج قائم کرنے کا سنگ بنیاد بھی رکھا، انھوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طورپر49 یونیورسٹیاں قائم کی جا چکی ہیں صوبے میں 5میڈیکل کالجز محکمہ صحت کے ماتحت ہوں گے۔