ماہرتعلیم علی حیدر کے قتل کا نوٹس لیا جائےعلامہ امین شہیدی

دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کے باعث سفاکانہ وارداتیں بڑھ رہی ہیں.


Staff Reporter January 10, 2013
شہر میں کسی کی جان و مال اورعزت وآبرو محفوظ نہیں،قاتل گرفتارکیے جائیں،علمائے کرام. فوٹو : اے ایف پی

مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے ماہر تعلیم انجینئرعلی حیدر کے سفاکانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے لال قلعہ گرامر اسکول کے ایڈمنسٹریٹر انجینئر علی حیدر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں کسی کی جان و مال عزت و آبرو محفوظ نہیں ہے، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، مولانا حسین مسعودی، علامہ فرقان حیدرعابدی، علامہ کرار علی نقوی، علامہ جعفر رضا، شبررضا، سلمان مجتبیٰ و دیگر رہنمائوں نے ماہر تعلیم انجینئر علی حیدر اور عمران عباس سمیت دیگر شیعہ کارکنان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی موجودگی میں کارکنان کو قتل کیا جارہا ہے جبکہ پولیس و رینجرز خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

09

انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملت جعفریہ کے کارکنان کے قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ کرے اورعدالت ماہرتعلیم علی حیدر کے قتل کا نوٹس لے،دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کے باعث سفاکانہ وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔