کارکن پاکستان مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ممتاز بھٹو

وفد نے ممتاز بھٹو کو کراچی ڈویژن کی تنظیم سازی اور پارٹی عہدے داروں اور کارکنوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا.


Staff Reporter January 10, 2013
وفد نے ممتاز بھٹو کو کراچی ڈویژن کی تنظیم سازی اور پارٹی عہدے داروں اور کارکنوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا. فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ممتاز علی بھٹو کی رہائش گاہ پر کراچی ڈویژن کے صدر نہال ہاشمی کی قیادت میں ڈویژن کے تمام عہدے داروں نے ملاقات کی.

وفد میں سید منور رضا، چوہدری سلیم الٰہی ، رحیم اعوان، خالد ممتاز ایڈووکیٹ، امداد پراچہ، اسد عثمانی، خرم بھٹی، سارہ حلیم اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر محمد انور گجر جوائنٹ سیکریٹری رزاق باجوہ بھی موجود تھے، وفد نے ممتاز بھٹو کو کراچی ڈویژن کی تنظیم سازی اور پارٹی عہدے داروں اور کارکنوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،ممتاز بھٹو نے کراچی میں پارٹی کی تنظیم کو بہتر بنانے اور پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔