شاہ رخ پاکستان میں ہے یا نہیں تفتیشی ادارے لاعلم

کراچی سے متحدہ عرب امارات جانے والy مسافروں کے کوائف کی ایک سے زائد مرتبہ چھان بین کی جاچکی ہے.


Staff Reporter January 10, 2013
متحدہ عرب امارات یا انٹرپول نے تاحال شاہ رخ جتوئی کی ان کے ملک آمد کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔ فوٹو فیس بک

LONDON: شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی پاکستان میں موجود ہے یا بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوچکا ہے ؟

سیکیورٹی ادارے اس حوالے سے تاحال غیریقینی کیفیت کا شکار ہیں۔ سیکیورٹی ادارے ایف آئی اے امیگریشن ایئرپورٹ کے سیکیورٹی کیمروں اور ایئرلائنز کے ریکارڈ کی متعدد مرتبہ چھان بین کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی بیرون ملک روانگی کا کوئی سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 25 سے 27 دسمبر کے درمیان کراچی سے متحدہ عرب امارات جانے والی تمام پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے کوائف کی ایک سے زائد مرتبہ چھان بین کی جاچکی ہے جبکہ شاہ رخ نام کے تمام مسافروں کے کوائف ایک سے زائد مرتبہ دیکھے جاچکے ہیں۔

13

اس سلسلے میں ان مسافروں کو ٹکٹ فراہم کرنے والی ٹریول ایجنسیوں سے پاسپورٹس کی کاپیاں بھی حاصل کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے اس سلسلے میں انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا گیا تاہم تاحال ان کی جانب سے شاہ رخ جتوئی کی ان کے ملک آمد کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔اس سلسلے میں دبئی جانے والے دو پولیس افسران کو بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ، افسران رات گئے تک اس سلسلے میں ریکارڈ کی مختلف طریقوں سے چھان بین کرنے میں مصروف ہیں، افسران کی چھٹیاں تک منسوخ کردی گئی ہیں تاہم تاحال کوئی بھی افسر حتمی طور پر کچھ کہنے سے قاصر ہے۔