حکومت کا فاٹا سے متعلق شوباز ڈراما تسلیم نہیں کرتے، آصف علی زرداری

ویب ڈیسک  بدھ 8 مارچ 2017
فاٹا اصلاحات کو پارلیمنٹ میں لایا جائے، شریک چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

فاٹا اصلاحات کو پارلیمنٹ میں لایا جائے، شریک چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آص علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کا فاٹا سے متعلق شوباز ڈراما تسلیم نہیں کرتے اس معاملے پر سیاسی قوتوں سے پوچھا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا کہ حکومت نے فاٹا پر 5 سال میں فیصلہ کرنے کا کہا ہے لیکن ہم فاٹا میں ریفرنڈم کے حامی نہیں فاٹا کے معاملے پر سیاسی قوتوں سے پوچھا جائے کیوں کہ حکومت کی فاٹا پر پوزیشن واضح نہیں اور ریفرنڈم میں ہیر پھیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بی بی شہید اور ہمارا خواب ہے، ہم فاٹا کے عوام کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا فاٹا اصلاحات پارلیمنٹ میں لائیں، ہم فاٹا عوام کے ساتھ ہوں گے لیکن حکومت کا فاٹا سے متعلق شوباز ڈراما تسلیم نہیں کرتے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اقتدارملنے کے بعد نوازشریف کی سوچ چھوٹی ہوگئی ہے، آصف زرداری

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو بھی ایک یونٹ ہونا چاہیے اور وہاں بھی دیگر صوبوں جیسے اختیارات ہونے چاہئیں۔ عمران خان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان دوستوں کی طرف جایا جاتا ہے جو ہاتھ بڑھائیں، عمران خان جب بھی دوستی کا ہاتھ بڑھائیں ہم سوچیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔