قومی ہاکی ٹیم کی قیادت سنبھالنا باعث فخر ہےعبدالحسیم خان 

کپتان بننے کے بعد کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں کررہا،کپتان قومی ہاکی ٹیم


Sports Reporter March 08, 2017
کپتان بننے کے بعد کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں کررہا،کپتان قومی ہاکی ٹیم ۔ فوٹو: فائل

قومی ہاکی ٹیم کے نومنتخب کپتان عبدالحسیم خان کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی اہلیت رکھتے ہیں، قیادت سنبھالنا باعث فخر ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبد الحسیم خان نے کہاکہ کپتان بننے کے بعد کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں کررہا، اچھی کار کردگی کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔ تمام کھلاڑی متحد اور دورہ نیوزی لینڈ و آسٹریلیا کے دوران عمدہ کارکردگی کیلیے پُرامید ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

مقبول خبریں