2013 کیرئیر کے لیے نیا موڑ لے کر آیا سوہا علی خان

ماں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش بھی رواں سال پوری ہورہی ہے۔


Net News January 11, 2013
میری والدہ شرمیلا ٹیگور نے بھی عمدہ کام کرکے خود کو منوایا ہے اور آج بھی ان کی پرفارمنس کا چرچہ ہے، سوہا علی خان فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا کہ 2013 میرے کیرئیر کے لیے نیا موڑ لے کر آیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس برس میری ماں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی پوری ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں فنکار ایک خاندان کی کام کرتے ہیں اور اکثر فنکار وں کو زندگی کے جو رشتے ہیں وہی کردار بھی ملے ہیں۔



میری والدہ شرمیلا ٹیگور نے بھی عمدہ کام کرکے خود کو منوایا ہے اور آج بھی ان کی پرفارمنس کا چرچہ ہے۔ مجھے ماں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رہی مگر کوئی ایسا موقع نہیں ملا ،جو سال رواں پوری ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنی پرفارمنس کو اچھے انداز میں پیش کرکے ماں کی توقعات پر بھی پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔

انھوں نے کہا کہ بچوں کے لیے اکثر والدین کی خواہشات تو پوری کرنامحال ہوتا ہے مگر مائیں بچوں کی خواہشات ضرورپوری کرتی ہیں۔

مقبول خبریں