حج فراڈ ٹریول ایجنسی کے مالک کو10سال قید70لاکھ جرمانہ

شیخ انعام طاہر کو10سال کے لیے کسی عوامی عہدے اورالیکشن لڑنے کیلیے نااہلی کی بھی سزا


INP January 11, 2013
شیخ انعام طاہر کو10سال کے لیے کسی عوامی عہدے اورالیکشن لڑنے کیلیے نااہلی کی بھی سزا فوٹو : فائل

احتساب عدالت نمبر2 کے جج میاں الطاف حسین مہار نے فریضہ حج کے نام پرشہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈکرنے اورانھیں عین وقت پرحج کی سعادت سے محروم کیے جانے کے ریفرنس میں ٹریول ایجنسی کے مالک شیخ انعام طاہرکومجموعی طور پر10 سال قید سخت اور70لاکھ روپے جرمانہ اوردس سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے اورالیکشن لڑنے کیلیے ناہلی کی سزاسنادی۔

مجرم سے جرمانہ وصول کرنے کے بعد اسے متاثرین میں تقسیم کیاجائے گا ۔

02

عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 2سال قیدکی سزابھی بھگتنا ہوگی۔