آصف زرداری کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلانے کی درخواست

ویب ڈیسک  بدھ 15 مارچ 2017
حسین حقانی نے ایبٹ آباد آپریشن میں سہولت کار کے کردار کا اعتراف کیا اس عمل میں آصف زرداری بھی شامل تھے،درخواست فوٹو: فائل

حسین حقانی نے ایبٹ آباد آپریشن میں سہولت کار کے کردار کا اعتراف کیا اس عمل میں آصف زرداری بھی شامل تھے،درخواست فوٹو: فائل

 اسلام آباد: حسین حقانی کے بیان کے خلاف ظفرعلی شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آصف زرداری  کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کے بیان کے خلاف  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفرعلی شاہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حسین حقانی نے ایبٹ آباد آپریشن میں سہولت کار کے کردار کا اعتراف کیا جب کہ حسین حقانی کے اس عمل میں آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی بھی شامل تھےلہذا آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور حسین حقانی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حسین حقانی کے بیان پرپارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حسین حقانی کوبیرون ملک سے لانے کے احکامات دیے جائیں جب کہ وزارت دفاع آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی سمیت حسین حقانی کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلانے کے احکامات جاری کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خورشید شاہ نے حسین حقانی کو غدار قرار دے دیا

واضح رہے کہ حسین حقانی نے امریکی اخبار میں لکھے اپنے آرٹیکل میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سی آئی اے اہلکاروں کی پاکستان میں تعیناتی کے لیے سویلین حکومت سے بات چیت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔