موسم گرما کی تعطیلات 14جون سے 13اگست تک ہونگی

رمضان اورعیدکی تعطیلات بھی شامل ہوں گی، سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات 8اپریل اورانٹرکے پیپرز7مئی سے شروع ہوں گے.


Staff Reporter January 12, 2013
دہشت گر دی میں شہید ہونے والوں کے بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم دی جائیگی،پیرمظہر الحق کی اجلاس کے بعد بات چیت. فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال 2013میں موسم کی گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔

موسم گرما کی تعطیلات 14جون سے13اگست ہونگی جس میں رمضان المبارک اورعیدکی تعطیلات بھی شامل ہونگی، اس قبل گذشتہ سال موسم گرماکی تعطیلات یکم جولائی سے 31اگست تک کی گئیں تھی، اس بات کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کے اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقد اجلاس میںکیاگیاجس کی صدارت صوبائی محکمہ تعلیم پیر مظہرالحق نے کی جس میں اسپیشل سیکریٹری ایجو کیشن سجادعبا سی،کنسلٹنٹ اکیڈمک اینڈٹرینگ آفتاب عنایت،ڈائیریکٹر جنرل کالجزڈاکٹرناصرانصار،سندھ ٹیکسٹ بک بورڈکے قائم مقام چیئرمین قادربخش رند ،سندھ بھرکے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ بورڈکے چیئرمینز،ڈائریکٹر اسکولز،پیک پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی، پرائیویٹاسکولزایسوسی ایشن کے نما ئندے خالد شاہ ،اشر ف زماں اورمحکمہ تعلیم کے دیگر افسرا ن نے شرکت کی۔

اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات 8اپریل اورانٹرکے امتحانات7مئی سے شروع ہوں گے، کراچی کے علاوہ سندھ کے تعلیمی بورڈ میٹرک کا نتیجہ 15جولائی تک دینے کے پابند ہوںگے جبکہ کراچی بورڈ31جولائی تک میٹرک کے نتائج جاری کریگا اسی طرح سندھ کے تعلیمی بورڈانٹرکے نتائج 31اگست تک اور کراچی بورڈ انٹر کا نتیجہ 15ستمبر تک جاری کریگا، تمام تعلیمی بورڈ نویں کے نتائج میٹر کے نتائج کے 30دن کے اندر اور فرسٹ ائیر کے نتائج انٹر کے نتائج کے 30دن کے اندر جاری کرنے کے پابند ہوں گے، سندھ بھر میں تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا جبکہ موسم گرما کی تعطیلات کے علاوہ دیگر تمام تعطیلات پرانے شیڈول کے مطابق کی جائیگی۔

04

واضح رہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے میٹرک اورانٹرکے امتحانات کے حوالے سے تعلیمی بورڈکی پیش کردہ تاریخوں کو مستردکردیا ہے، تعلیمی بورڈ نے یہ امتحانات گزشتہ سال کی نسبت15روز قبل لینے کی سفارش کی تھی، دریں اثناء سینئر وزیر برا ئے تعلیم و خوا ندگی پیرمظہر الحق نے کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اب سا ل میںدو مرتبہ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا کریگا انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی میں شہید ہو نے والوںکے بچوںکومیٹرک تک مفت تعلیم دی جائے گی، انھو ں نے کہا کہ جن بورڈز نے فیس بڑھادی ہے اُنہیں ہم نے کہا ہے کہ کالجزکی فیس آدھی کر دی ہے اس لیے وہ بھی اپنے فیصلے پرنظرِثانی کریں۔