صدارتی ایوارڈ یافتہ حکیم محمود احمد برکاتی سپرد خاک

نماز جنازہ میں ڈاکٹرمحمدقیصر،ڈاکٹرپیرزادہ قاسم،ڈاکٹرعبدالوہاب ودیگرکی شرکت.


Staff Reporter January 12, 2013
حکیم محمود احمد برکاتی کا جسد خاکی تدفین کے لیے آخری آرام گاہ کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

جماعت اسلامی کے مقامی رہنما مجاہد محمود برکاتی کے والد صدارتی ایوارڈ یافتہ مایہ ناز حکیم محمود احمد برکاتی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ جامع مسجد رضوان کے باہر بعد نماز جمعہ امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی۔

05

نماز جنازہ میں وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد قیصر ،سابق وائس چانسلرز ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، ڈاکٹر سیفی،ڈاکٹر اشفاق،ماجو کے چانسلر ڈاکٹر عبدالوہاب، اسداللہ بھٹو، عبدالوحید قریشی محمد حسین محنتی، ابرار حسن ایڈووکیٹ،خواجہ رضی حیدر،ڈاکٹرابو ذر واجدی،پروفیسر ہارون رشید،علامہ جمیل احمد نعیمی،خواجہ شمس الدین عظیمی،عبدالشہید نعمانی،مولانا عبدالرؤف،حکیم ڈاکٹر عبدالحنان،مظفر ہاشمی،مسلم پرویز، فاروق نعمت اللہ،اسامہ رضی، محمد اسلام سمیت شہر کی اہم علمی، دینی، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

بعد ازاں حکیم شہید کے جسد خاکی کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔