لاہورایئرپورٹ پرغیرملکی ائیرلائن کے مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 مارچ 2017
طیارے میں سوار دو مسافروں میں جھگڑا ہوگیا تھاجس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی، فوٹو؛ فائل

طیارے میں سوار دو مسافروں میں جھگڑا ہوگیا تھاجس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی، فوٹو؛ فائل

 لاہور: ایتھوپئین ایئرلائنزکے ایک طیارے کو دوران پرواز مسافروں میں لڑائی کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا کی فضائی کمپنی ایتھوپئین ایئرلائن کی پروازادیس ابابا سے بیجنگ جارہی تھی کہ دوران پرواز اس میں سوار دو مسافروں کے درمیان جھگڑاہوگیا، جھگڑے کے باعث دونوں کو خاصی چوٹیں آئیں لیکن ایک مسافر کی حالت زیادہ تشویشناک تھی ، جس کے باعث طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مانچسٹر سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاے کے کپتان کی جانب سے تفصیلات سے آگاہ کئے جانے کے بعد رن وے کے قریب ہی ایک ایمبولینس بھی پہنچا دی گئی تھی جس کی مدد سے زخمی مسافر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے جب کہ طیارہ دوبارہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔